حد سے زیادہ ایس ایم ایس بیمار ی اور تھکا وٹ کا شکا ر کر دیتے ہیں

06:46PM Sat 2 Feb, 2013

حد سے زیادہ ایس ایم ایس بیمار ی اور تھکا وٹ کا شکا ر کر دیتے ہیں سڈنی…ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مو با ئل پر حد سے زیادہ پیغا ما ت بھیجنے کی عادت نو جو نواں کو بیمار ی اور تھکا وٹ کا شکا ر کر دیتی ہے ۔ آ سٹر یلوی یونیور سٹی میں روابط کی عادا ت پر ہو نے والی اس تحقیق کے مطابق وہ نو جو ان جو زیا دہ وقت مو با ئل پر پیغا ما ت بھیجنے میں صر ف کر تے ہیں وہ Textaphreniaاور Textiety نامی بیما ریوں میں مبتلا ہو جا تے ہیں ۔ ایسے نو جو انوں کو ہر وقت یہ محسو س ہوتا ہے ان کا مو با ئل بج رہا ہے اور کو ئی پیغا م آ یا ہے یا جب کو ئی انہیں پیغا م نہیں بھیجتا تو یہ خو د کو اکیلا محسو س کر نے لگتے ہیں اور ڈیپریشن کا شکار ہو جا تے ہیں ۔ٹیکنا لوجی کے ما ہر Jennei Carroll کا کہناہے زیا دہ SMS کر نے والے نو جوان ذہنی دبا ؤ ، تھکا وٹ اور ڈیپر یشن کا شکار ہو جا تے ہیں اور ان میں خو د اعتما دی اور خو د پر بھر وسا بھی کم ہو جا تا ہے۔