الکوثر گرلز کالج میں سالانہ اجلاس کی تقریبات ۔ مختلف طرح کے ورکشاپ کا بھی ہوا انعقاد
02:07PM Sat 11 Mar, 2023

بھٹکل : 11 مارچ،2023 (راست) ‘‘آج ملت اپنے بہت ہی سنگین حالات سے گزر رہی ہے اور بہت سارے مسائل میں گھری ہوئی ہے اس کی بنیادی وجوہات میں ملت کی قرآن سے دوری ،قرآن کے سیکھنے سمجھنے سے لاپرواہی اور قرآن مجید کی ہدایت پر عمل نہ کرنا ہے’’۔
ان خیالات کا اظہار الکوثر گرلز کالج کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تشریف فرمامحترمہ تشکیلہ خانم سیکرٹری جماعت اسلامیہند حلقہ کرناٹکانے اپنے خطاب میں کیا۔ موصوفہ نے اس موقع پر کالج کی طالبات کی طرف سے پیش کیے گئے پروگرام دیگر تقاریر اور ترانوں کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کے لیے اپنے مفید مشوروں اور نصائح سے نوازا۔
اس اجلاس میں الکوثر گرلز کالج کی پرنسپل محترمہ نبیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور الکوثر کالج کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہاں میٹرک پاس یا فیل طالبات کے لیے تین سالہ عالمہ کورس ہے اس کے علاوہ حفظ قرآن مجید کا بھی بہترین انتظام ہے دیگر ڈگری کالج سے گریجویشن مکمل کرنے والی نوجوان لڑکیوں اور عام خواتین کے لئے تفسیر کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے اس کورس کے لئے ہفتہ میں صرف تین دن کلاسس رکھے گئے ہیں اور امتحانات وغیرہ کی شرط بھی نہیں ہے اس موقع پر موصوفہ نے طالبات اور حاضرین کو بہترین اور مفید نصائح سے نوازا۔
اس اجلاس میں میں کالج کی ممتاز طالبات کو نجم کوثر گولڈ میڈل اور سلور میڈل سے نوازا گیا اور دیگر فارغ طالبات کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اس اجلاس کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس میں بھٹکل کی ایک معمر خاتون حافظہ بی بی شہر بانو اور ایک کم عمر حافظہ زھوہ بنت زاہد کندنگوڑا کو اعزاز سے نوازا گیا۔
بھٹکل بستی روڈ پر واقع الکوثر گرلز کالج کیمپس میں الکوثر گرلز کالج کی طرف سے ماہ رمضان کی مناسبت سے رمضان سوق کے ٹائٹل کے ساتھ ایک ہفتے تک مختلف پروگرام منعقد ہوئے جس میں طالبات اور خواتین کے درمیان میں اسلامک کوئز! مختلف تحریری اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے اور اسی کے ساتھ ایک 2 روزہ شاپنگ فیسٹیول بھی منعقد ہوا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور فوڈ کے علاوہ ریڈی میڈ گارمنٹس جہاں مختلف اشیاء کی دکانیں لگائی گئی تھیں جس سے سینکڑوں خواتین نے استفادہ کیا۔
اس موقع پر رمضان اور پرسنلٹی ڈویلپمنٹ کے عنوان پر مارچ 2 اور3 کوطالبات اور خواتین میں دو کامیاب ورکشاپ بھی منعقد ہوئے جس میں مینگلور کی مشہور موٹیوشنل اسپیکر محترمہ کنیز فاطمہ کا لیکچر بہت ہی پر اثر رہا ورکشاپ میں 500 سو سے زائد طالبات و خواتین نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ بروز اتوار 5مارچ2023 خواتین سے متعلق امراض کے علاج معالجہ اور تشخیص کے لئے ایک میڈیکل کیمپ رکھا گیا جس میں بھٹکل کی مشہور خاتون ڈاکٹروں نے اپنی بہترین خدمات پیش کیں جس میں ڈاکٹر ونیتا ڈاکٹر اسنیھا ڈاکٹر سویتا کامت ڈاکٹر شمس نور ڈاکٹر نازنین بھاللی ڈاکٹر مدیحہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
اسی دن میسور سے تشریف فرما محترمہ فضیلت سودہ صاحبہ نے 50 سے زائد معذور بچوں کے امراض کی تشخیص کرتے ہوئے ان بچوں کے والدین کو ایسے بچوں کی تربیت انکی صحت اور ان کی دیکھ بھال کے مختلف طریقوں سے روشناس کرایا۔
کیمپ کے اختتام پر محترمہ نبیرہ صاحبہ نے میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ساتھ اس کیمپ میں 50 سے زیادہ معذور بچے بھی مستفید ہوئے ہیں جنہیں مستقل علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ اسپیشل بچوں کے ماہر معالج سے وقتًا فوقتًا مشورہ اور مدد کی ضرورت ہے بھٹکل میں اس کی اشد ضرورت ہے الکوثر مینجمنٹ اس پہلو پر غور کر رہا ہے اگر آپ سبھوں کا تعاون حاصل رہا تو یہ کام بھی ضرور ہوگا۔
میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈی لیپ کی طرف سے خون کی جانچ پر 40 فیصد رعایت رکھی گئی تھی کالج انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مجموعی طور پر اس کیمپ سے,250 خواتین نے استفادہ کیا۔
8 مارچ 2023 کے اختتامی اجلاس کے ساتھ الکوثر کی سالانہ تقریبات بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔