مینگلورو سے ممبئی جانے والی بس کی منکی قومی شاہراہ پر کار سے ٹکر: کار پر سوار ایک شخص کی موت، کئی افراد زخمی
05:38PM Fri 26 May, 2023

منکی: 26 مئی، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور تعلقہ کے منکی قومی شاہراہ پر رات 09:30 کے قریب ممبئی جانے والی نجی بس کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہاں پہنچنے تک وہ چل بسا۔ مرنے والے کی شناخت موہن (45)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ٹکر اتنی سخت تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار کو ٹکرا کر بس نالی میں پلٹا کھا گئی۔
بتایا گیا ہے کہ بس میں 35 افراد سوار تھے جن میں ایک شخص کا تعلق بھٹکل سے ہے۔ بس میں سوار قریب 30 مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
مہلوک موہن نائک کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ منکی بولے بستی کا رہنے والا تھا اور حادثے کے وقت وہ کار پر وہ اکیلا تھا۔