اسکولوں میں طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کمٹہ میں منعقد ہوا  ایک روزہ ورکشاپ

03:15PM Fri 26 Nov, 2021

کمٹہ: 26 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اسکول کیمپس کے اندر اور باہر طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دینے آج  محکمہ تعلیم اور محکمہ پولس کی طرف سے کمٹہ کے ٹاؤن ہال  میں مشترکہ طور پر ورکشاپ منعقد ہوا تھا جس میں ضلع کے تما م اسکولوں کے صد ر مدرسین  سمیت انتظامیہ ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر  ضلع پنچایت سی ای او پریانگ ایم نے کہا کہ  اسکول انتظامیہ طلبہ کی حفاظت کا خاص خیال رکھے اور  ان کی صحت پر بھی نظر رکھے۔   اس موقع پر پولس محکمہ کی طرف سے حاضرین کو  پاور پوائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعے حفاظتی طریقےدکھائے گئے اور انہیں اسکولوں میں اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ اس پروگرام کی صدارت ضلعی ایس پی ڈاکٹر سمن ڈی پیناکر نے کی ۔ اس موقع پر ڈی ڈی پی آئی ہریش گاؤنکر، ایڈیشنل ایس پی بدریناتھ،  بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا اور دیگر افسران موجود تھے۔  اس موقع پر یوم آئین کی مناسبت سے آئین کی پاسداری پر حلف بھی لیا گیا ۔