بھٹکل تینگن گنڈی کراس پر واقع طاہر ٹاور میں یماہا  اور الیکٹرک گاڑیوں کے شوروم کا افتتاح

11:44AM Wed 3 Nov, 2021

بھٹکل: 3 نومبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تینگن گنڈی فرسٹ کراس قومی شاہراہ سے متصل' طاہر ٹاور' میں یماہا اور الیکٹرک  گاڑیوں کے شوروم بابا یماہا  اور اسمارٹ سٹی موٹرس کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ یماہا شوروم میں جہاں کمپنی کے نت نئے ماڈل کی گاڑیوں کا اسٹاک موجود ہے وہیں  اس سے متصل شوروم میں الیکٹرک پاور سے چلنے والی گاڑیوں کی  ایک لمبی قطار ہے۔ افتتاح کے بعد آج   یماہا شوروم نے  پہلی گاڑی R-1 فروخت کی جس کی چابی طاہر ٹاور کے مشترکہ مالک جناب محسن شابندری صاحب کے ہاتھوں کسٹمر کو دی گئی ۔ واضح رہے  کہ جناب محسن شابندری اور جناب طاہر رکن الدین کی ملکیت والی اس عمارت میں دکانوں اور شورومس کے علاوہ رہائشی فلیٹ بھی موجود ہیں۔