ویکسین، کاروباراور سیکورٹی شعبہ میں خود کفیل بنا ہندوستان، وزیر اعظم مودی نے شمار کرائی سرکار کی حصولیابیاں

04:27PM Sat 4 Jun, 2022

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنی سرکار کے آٹھ سال پورے ہونے کے موقع پر سرکار کے ذریعہ کئے گئے اصلاحات کی تعریف کی اور ہندوستان کو خودکفیل بنانے کی سمت میں سرکار کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات اور حصولیابیوں کو لے کر ٹویٹ کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں سرجیکل اسٹرائیک، دہشت گردانہ حملوں میں کمی ، آرٹیکل 370 کو ہٹانے ، دفاعی شعبہ میں چھ گنا ایکسپورٹ بڑھنے ، اہم کاروباری سودے اور کووڈ ویکسین سمیت کچھ حصولیابیوں کا ذکر کیا ۔ کورونا کے دور میں ہندوستان نے 100 ممالک کو دوا ایکسپورٹ کرنے اور ضرورت مند ممالک کو 21 کروڑ سے زیادہ ڈوز دستیاب کرائیں ۔ ہندوستان کا ایکسپورٹ ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گیا، ساتھ ہی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ریکارڈ سطح پر بڑھی ۔ وزیرا عظم مودی کے مطابق دنیا آج ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتی ہے ۔
کورونا دور اور یوکرین جنگ سمیت دیگر بحران کے دوران بیرون ممالک پھنسے ہندوستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے سرکار نے آپریشن گنگا اور وندے بھارت مشن چلایا اور 22 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ طریقہ سے وطن واپس لایا گیا۔