اقلیتی طلبہ سے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میٹرک - کم - مینس اسکالرشپ کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب

04:04PM Sat 13 Aug, 2022

کاروار،13؍اگست،2022 (بھٹکلیس نیوز) ضلع کے سرکاری، ایڈیڈ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکھنے والے اقلیتی طلبہ جن میں مسلم ، عیسائی، جین، پارسی اوربودھ شامل ہیں ان سے سال 2022-23  کی پری میٹرک (اول تا دسویں جماعت)، پوسٹ میٹرک (پی یو تا پی ایچ ڈی) اور میٹرک - کم - مینس (ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسس) اسکالرشپ کے لئے  آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے 30 ستمبر اور پوسٹ میٹرک کے لئے 31 اکتوبر درخواستیں دینے کی آخری تاریخ ہے ۔ اس کی اطلاع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود  اورضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری ی پریس ریلیز  میں دی گئی ہے ۔ اطلاع  کے مطابق یہ درخواستیں نیشنل اسکالرشپ پورٹل  https://scholarships.gov.in پر ہی آن لائن دینا لازمی ہے اگر یہ نہ ہو تو اسٹیٹ اسکالر شپ پورٹل پر درخواستیں دینی  ممکن نہیں ہونگی۔ ریلیز میں درخواست دینے کی اہلیت کے تعلق سے بتایا  گیا ہے کہ گزشتہ سالانہ امتحان میں 50فیصد سے زائدنمبرات  حاصل کرنے والے طلبہ  درخواست دے سکیں گے  جبکہ  کرسپانڈنس کورس اور ٹریننگ پانے والے طلبہ اسکالرشپ کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد اس کی نقل ڈاون لوڈ کرکے متعلقہ دستاویزات کے ایک سیٹ پر اپنے تعلیمی ادارے کے ہیڈ ماسٹر/ پرنسپال کے پاس جمع کروانا ہوگا ۔ اس تعلق سے مزید معلومات کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ویب سائٹ https://dom.karnataka.gov.in یا ٹویٹر آئی ڈی Twitter id : @WelfareUttara یا اپنے اپنے تعلقہ جات میں موجود اقلیتی معلوماتی مراکز یا ضلع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کاروار کی ہیلپ لائن 8277799990 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔