بھٹکل اولڈ شفا اسپتال میں ہیل کی جانب سے کل منعقد ہورہا ہے مفت طبی کیمپ: بہت سے امراض کے ڈاکٹر رہیں گے موجود
02:07PM Wed 9 Feb, 2022

بھٹکل: 9 فروری،2022 (پریس ریلیز) بھٹکل گڈلک روڈ فرسٹ کراس اولڈ شفا اسپتال میں ہیل (کپڑا بینک) کی طرف سے ینیپویا اسپتال کے تعاون کے ساتھ کل ایک مفت طبی کیمپ منعقد ہورہا ہے۔ اس کی جانکاری ہیل کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ کیمپ صبح 10:00 بجے شروع ہوکر شام 05:00 بجے تک چلے گا جس میں عورتوں کے امراض کے ماہرین ، بچوں کے امراض کے ماہرین ، کینسر کے ماہرین،جنرل فزیشین سمیت گلے، کان اور دانتوں کے ماہر ڈاکٹر بھی موجود رہیں گے ۔
عوام سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
رجسٹریشن کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں۔
https://forms.gle/bq9frm2ujzx9H6SA6
اس تعلق سے مزید جانکاری کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
63 63 93 63 36
