موڈ بھٹکل قومی شاہراہ پر اسکوٹر  سوار پر چڑھ گئی ٹینکر: ایک شخص کی ہوئی موقع پر ہی موت

03:46PM Wed 11 May, 2022

بھٹکل : 11 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج پورا دن برسی بارش کے دوران شام سات بجے موڈ بھٹکل قومی شاہراہ پر اسکوٹر سوار پر ٹینکر چڑھ گئی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ مرنے والے  کی شناخت  شیرور   ہاڑوین کونے کے رہنے والے محمد  اقبال مُلا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اقبال شیرور سے بھٹکل کی طرف آرہا تھا کہ  موڈ بھٹکل بائی پاس کے قریب شاہراہ پر  اس کا توازن بگڑ گیا اوروہ اسکوٹی سمیت شاہراہ پر گرگیا جس کے فوری بعد مخالف سمت سے آرہی ٹینکر  کا ایک پہیہ اس پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مرحوم اقبال دو سال قبل ناریل توڑنے کے دوران ناریل کے درخت سے زمین پر گر کر زخمی ہوگئے تھے اور  علاج کے بعد صحت مند ہوگئے تھے۔ اس تعلق سے  بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔