یوکرین میں پھنسےہندوستانیوں کےانخلا کیلئےفوری فارم بھرنےکی اپیل

04:57PM Sun 6 Mar, 2022

اتوار کے روز کیف میں ہندوستانی سفارت خانے (Indian Embassy in Kyiv) نے تمام ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے جو ابھی بھی یوکرین میں ہیں، وہ فوری طور پر آن لائن فارم بھریں۔ جیسا کہ یوکرین میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اسی لیے ہندوستان کے سفارت خانے نے ایک نئی ایڈوائزری میں کہا کہ تمام ہندوستانی شہری جو اب بھی یوکرین میں رہتے ہیں، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر منسلک گوگل فارم میں موجود تفصیلات کو پُر کریں۔ محفوظ رہیں مضبوط رہیں۔ سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ایک گوگل فارم پوسٹ کیا جس میں نام، پاسپورٹ نمبر اور موجودہ مقام جیسی بنیادی تفصیلات طلب کی گئیں۔   یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے ’آپریشن گنگا‘ (Operation Ganga) کا آغاز کیا ہے اور چار مرکزی وزرا کو وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر یوکرین کے پڑوسیوں کو اس مشق کو مربوط کرنے کے لیے بھیجا ہے۔