رکن اسمبلی سنیل نائک نے ہوناور میں کویڈ سے مرنے والوں کے اہل خانہ میں تقسیم کیا  سرکاری معاوضہ: مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

03:58PM Tue 25 Jan, 2022

بھٹکل: 25 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کویڈ مہاماری سے ہوناور تعلقہ میں انتقال کرنے والوں کے اہل خانہ میں آج رکن اسمبلی سنیل نائک  نے سرکاری معاوضہ  کا چیک تقسیم کیا ۔چیک تقسیم کرنے سے پہلے پروگرام میں ایک منٹ تک خاموشی کے ساتھ کھڑے ہوکر  مرنے والوں کی روح کی شانتی کے لئے دعا کی گئی۔ اس سے قبل  متاثرہ خاندان کے بینک اکاونٹ میں فی کس 50 ہزار روپے جمع کرائے گئے تھے آج 21 / گھر والوں کو مزید فی کس ایک لاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر کورونا سے مرنے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دن پھر واپس نہ آئیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مہاماری میں بہت سارے لوگوں نے اپنے احباب کو کھو دیا ہے اس دکھ کی گھڑی میں ہماری حکومت ان سبھوں کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی اور سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کا شکریہ ادا کیا ۔