آخری سفر پر نکلیں سُروں کی ملکہ ، غم میں ڈوبا پورا ملک، کروڑوں مداحوں کی آنکھیں کر گئیں نم

12:56PM Sun 6 Feb, 2022

سروں کی ملکہ، بھارت رتن ایوارڈ یافتہ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ انہوں نے آج صبح چھ جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ لتا دی، جو گزشتہ 28 دنوں سے اسپتال میں اپنی زندگی سے جنگ لڑ رہی تھیں، آج اپنے کروڑوں مداحوں کی آنکھیں نم کر گئیں۔ 28 ستمبر 1929 کو اندور میں ایک درمیانی ​​طبقے کے مراٹھا خاندان میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر نے اپنی زندگی تنہا گزاری۔ لتا منگیشکر کے انتقال پر ہندوستان بھر میں سوگ کا ماحول محسوس کیا جارہا ہے۔ لتا منگیشکر کی موت ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے! لتا منگیشکر کی جسد خاکی آخری جھلک کے لیے ممبئی کے مشہور شیواجی پارک میں رکھا جائے گا۔ آخری رسوم  شیواجی پارک میں تقریباً 6:30 بجے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ۔ بھارت رتن لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔ انہیں 8 جنوری کو کورونا انفیکشن کے بعد جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں  داخل کرایا گیا تھا۔ ایسے میں تمام بالی ووڈ اسٹار لتا دی کے آخری دیدار کیلئے پہنچے۔ لتا منگیشکر کی موت ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے! لتا منگیشکر کی جسد خاکی آخری جھلک کے لیے ممبئی کے مشہور شیواجی پارک میں رکھا جائے گا۔ آخری رسوم  شیواجی پارک میں تقریباً 6:30 بجے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ بھارت رتن لتا منگیشکر کی عمر 92 برس تھی۔ انہیں 8 جنوری کو کورونا انفیکشن کے بعد جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں  داخل کرایا گیا تھا۔ لتا منگیرشکر کی آخری رسوم میں شامل ہونے کیلئے پی ایم مودی آج ممبئی پہنچے۔ وہیں شام 6:30 بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ شیواجی پارک میں ان کی آخری رسوم ادا ہوگی۔