ضلع اتر کینرا میں اگلے دو روز تک جاری رہے گا موسلا دھار بارش کا سلسلہ: مزید 48 گھنٹوں کے لیے جاری ہوا ریڈ الرٹ۔ کل بھی اسکولوں میں رہے گی چھٹی

03:59PM Thu 7 Jul, 2022

بھٹکل: 7 جولائی 22  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ تین چار دنوں سے جاری تیز  بارش کا سلسلہ مزید دو دنوں تک رہے گا جس کی جانکاری محکمہ موسمیات نے دی ہے۔ بھاری بارش کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ضلع اتر کینرا سمیت ساحلی کرناٹک کے دیگر دو اضلاع دکشن کینرا اور اڈپی میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے  اور تیز  ہواؤں کے ساتھ  موسلادھار بارش  کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ اس کے بعد کے دو دنوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ الرٹ کے چلتے ضلع اتر کینرا کے ڈی سی مسٹر ملئی مہیلن نے کل بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان   کیا ہے ۔ ڈی سی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام، سیاح اور ماہی گیر آئندہ دو تین دنوں تک سمندر سے دور رہیں۔