ویکینڈ کرفیو : بھٹکل میں اب منگل کے روز لگے گی سنڈے مارکیٹ ۔گوا اور مہاراشٹرا سے آنے والوں کو نیگیٹیو آر ٹی پی سی آر لازمی۔بھٹکل تحصلدار
03:39PM Thu 6 Jan, 2022
بھٹکل: 6 جنوری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں کورونا اور اومیکرون کے معاملات میں اضافے کے بعد حکومت نے اس پر قابو پانے کے لیے جمعہ کی رات سے پیر کی صبح پانچ بجے تک ویکینڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اسی کے چلتے بھٹکل میں بھی ان پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئےتحصلدار نے کہا ہے کہ کرفیو کے دوران ضروری اشیاء کی چیزیں کھلی رہیں گی لیکن غیر ضروری چہل پہل پر پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مہاراشٹرا اور گوا سے بھٹکل آنے والوں کو تین دنوں کے اندر (72 گھنٹے) کا نیگیٹو آر ٹی پی سی آر رکھنا ضروری ہوگا جس کی جانچ کے لیے گورٹے اور شرالی میں چیک پوسٹ بھی قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھٹکل میں اتوار کے روز لگنے والی سنڈے مارکیٹ اس ہفتے اتوار کے بجائے منگل کے روز لگے گی ۔
تحصلدار نے عوام سے سماجی دوری برقرار رکھنے اور ماسک کو لازمی طور پر پہننے کی تاکید کی ہے۔