مخدوم کالونی کے نوجوانوں کی طرف سے ماری کے بھکتوں کو پلایا گیا ٹھنڈا مشروب
12:41PM Thu 5 Aug, 2021

بھٹکل: 5 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کی صورتحال میں جہاں ہر ایک دوسرے سے دور بھاگ رہا ہےاور ہر آدمی کو اپنی پڑی رہتی ہے وہیں مخدوم کالونی کے نوجوانوں نے اپنی سابقہ سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ماری کے تہوار پر ماری کے بھکتوں کو ٹھنڈا مشروب پلایا ۔جسے برادران وطن اور پولس اہلکاروں نے خوب سراہا۔
بھٹکل میں بارش کے باوجود وفقہ وقفہ سے دھوپ آنے کی وجہ سے گرمی رہتی ہے جس کی وجہ سے پیاس لگنا فطری بات ہے ایسے میں آج یہاں مخدوم کالونی کے رہنے والے جناب مختار صاحب، جناب اسرار جمشیر صاحب ، جناب عرفان میڈیکل ،جناب امشاد مختصر، جناب محمد غوث گوائی ، جناب عبدالرافع اور دیگر حضرات نے ماری ہبا کا نظارہ کرنے کثیر تعداد میں آئے اور ماری کے جلوس میں شریک برادران وطن کو ٹھنڈا مشروب پلایا۔


