یونیفارم سول کوڈ کا کرناٹک میں  جلد ہوگا نفاذ: وزیراعلیٰ بومئی نے کہا’سنجیدگی سے ہورہا ہے اس پر غور

11:20AM Sun 27 Nov, 2022

کرناٹک میں جلد ہی یونیفارم سول کوڈ لاگو کیا جاسکتا ہے۔ ریاست کےوزیراعلیٰ بسواراج بوممئی نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ان کی حکومت مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ریاست میں یکساں سول کوڈیا یونیفارم سول کوڈ ی (یو سی سی ) کو لاگو کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ یوم آئین کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت یو سی سی کو لاگو کرنے پر بھہت سنجیدگی سے غور کررہی ہے کیونکہ یہ قومی سطح پر بی جے پی کے مینی فیسٹو کا حصہ ہے۔ ریاستوں میں تشکیل کردہ کمیٹیوں پر غور کررہی ہے حکومت بوممئی کے مطابق، ریاستی حکومت یو سی سی کو لاگو کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں تشکیل کردہ مختلف کمیٹیوں پر غور کررہی ہے تا کہ اس پر فیصلہ لینے سے پہلے سبھی پہلووں کو جانا جاسکے۔ جمعہ کو شیموگہ میں بی جےپی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ آئین کا دیباچہ مساوات اور بھائی چارے کی بات کرتا ہے، اس لیے اس قانون پر عمل درآمد ضروری ہے۔ قومی اور ریاستی سطح پر کیا جارہا ہے غور یو سی سی کو لاگو کرنے کی اپنی فوقیت کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم دین دیال اُپادھیائے کے وقت سے یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ ملک اور ریاستی سطح پر اس پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت آنے پر اسے لاگو کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ گجرات میں بھی بی جےپی نے کیا یو سی سی لانے کا وعدہ بتادیں کہ گجرات انتخابات کا اعلان ہوتے ہی بی جےپی نے وہاں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی کے اس اعلان کو الیکشن کے پیش نظر بڑا داؤ مانا جارہا ہے۔ اس درمیان بی جے پی نے گجرات کے انتخابی مینی فیسٹو میں یو سی سی لاگو کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سنکلپ پتر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یو سی سی کا نفاذ گجرات یو سی سی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہوگا۔