مینگلورو کی طالبہ روتھ ڈی سلوا نے سی اے میں حاصل کیا ملکی سطح پر پہلا مقام
01:23PM Tue 14 Sep, 2021

مینگلورو: 14؍ستمبر، 2021(ذرائع) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی ) کے زیراہتمام منعقدہ چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ(اولڈ سی اے) امتحان میں منگلورو کی روتھ کلیرے ڈی سِلوا نے ملکی سطح پر پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے ریاست سمیت دکشن کینرا کا نام روشن کیا ہے۔
گذشتہ پیر کو منظر عام پر آئے نتائج کے بعد معلوم ہوا کہ روتھ کلیرے ملک بھر میں اول رینک حاصل کرنے والی طالبہ بن گئی ہیں ۔ منگلورو کے روسی ماریا ڈی سلوا اور رافرٹ ڈی سلوا کی بیٹی روتھ نے 800میں سے 472نمبرات حاصل کرتے ہوئے ملکی سطح پر پہلا رینک حاصل کیا ہے۔
روتھ کی بہترین کارکردگی پر ان کے والدین ، گائیڈ سمیت سبھی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔