ساحل یوتھ ایسوسی ایشن نے کی  نستار،منڈلی کے لیے مزید بسیں جاری کرنے کی مانگ:ڈپوڈ مینجر کو دیا میمورنڈم

02:56PM Sat 9 Oct, 2021

بھٹکل: 09 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل بس اسٹانڈ سے نستار اور منڈلی کے لیے زائد بسیں دوڑانے کی مانگ کرتے ہوئےآج ساحل یوتھ ایسوسی ایشن نستار کے ممبران نے بھٹکل ڈپوڈ مینیجر کو میمورنڈم سونپا ہے۔ عنایت اللہ شابندری صاحب کی قیادت میں دیے گئے اس میمورنڈم میں  کہا گیا ہے کہ کورونا اور لاک ڈاؤن سے پہلے بھٹکل سے قریب دس بسیں نستار اور منڈلی جایا کرتی تھیں لیکن اب مشکل سے دو بسیں یہاں سے جارہی ہیں جس کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے کے لیے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بھٹکل آنے والوں کے لیے مشکلات کا سامنا ہےاور ان کے پیسے بھی زائد خرچ ہورہے ہیں۔میمورنڈ م میں  مانگ کی گئی ہے  کہ جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔ ڈپوڈ منیجر دیوراج نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے دو تین دنوں کے اندر زائد بسیں جاری کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ساحل یوتھ اسوسی ایشن نستار کے صدر لئیق رکن الدین، سکریٹری  عمّار کاوااور دیگر لوگ موجود تھے۔