بھٹکل میں الحاج محی الدین منیری مرحوم سے موسوم ایمولینس کا افتتاح: ایمبولینس میں وینٹی لیٹر کی سہولت بھی ہے موجود
04:29PM Thu 13 Aug, 2020
بھٹکل: 13 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مشہور تاجر جناب عتیق الرحمان منیری کی طرف سے اپنے مرحوم والد 'الحاج محی الدین منیری' کے نام سے ہائی ٹیک ایمبولینس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب آج بعد نماز عصر وائی ایم ایس کی عمارت میں منعقد ہوئی۔ اس کا افتتاح ڈاکٹر سمیع اللہ نے ربن کاٹ کر کیا جبکہ اس موقع پر شہر کے مؤقر علماء اور شہر کی مشہور شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب، مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب اور دیگر حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن منیری صاحب کے اس اقدام کی سراہنا کی اور خدمت خلق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
عتیق الرحمان منیری نے اس موقع پر ایمبولینس شروع کرنے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایمرجیسنی کے لیے کوئی اسپتال موجود نہ ہونے کے سبب لوگ کنداپور، منی پال اور مینگلور کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے مین اگر وقت پر ایمبولینس دستیاب نہ ہو تو پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں نجی طور پر جاری کی جانے والی یہ پہلی ایمبولینس ہے جس میں مریض کے لیے ایمرجینسی طور پر بہت سی سہولتیں رکھی گئیں ہیں جس میں وینٹی لیٹر تک کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری وائی ایم ایس اے کو دی گئی ہے۔ ضرورت مند حضرات ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اس افتتاحی تقریب کا اختتام مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کی دعا پر ہوا جبکہ اجلاس کی نظامت مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی کر رہے تھے۔