بحرانی کیفیت میں مبتلا سری لنکا میں رانل وکرم سنگھے نے نئے  وزیر اعظم کے طور پر لیا عہدہ کا حلف

04:10PM Thu 12 May, 2022

کولمبو: 12 مئی،2022 (ایجنسی) سنگین سیاسی اور معاشی بحران میں گرفتار سری لنکا میں جاری تشدد کے درمیان سابق وزیر اعظم رانل وکرم سنگھےنے  آج ملک کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف  لے لیا ہے۔ وکرم سنگھے نے آج  مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے صدر گوٹبایا راج پکشے کے سامنے حلف لیا۔ وکرم سنگھے ریکارڈ چھٹی مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ کھانا، ایندھن، دوا، رسوئی گیس اور گھنٹوں بجلی تخفیف سمیت ضروری چیزوں کی کمی سے جڑے سنگین مالی بحران کے درمیان مظاہرین راج پکشے حکومت اور صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حکومت حامیوں اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد دو دن پہلے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد پیدا ہوئے سیاسی ماحول کے درمیان بدھ کی شب صدر نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے بھائی مہندا اور ان کی حکومت کے ذریعہ خالی کیے گئے عہدوں کو جلد بھرا جائے گا۔ گوٹبایا نے یہ بھی کہا  تھا کہ وہ کارگزار سربراہ کی 19ویں ترمیم کی طاقتوں کو پھر سے شروع کرنے پر کام کریں گے، جو انھیں خود حاصل ہے اور پارلیمنٹ کو زیادہ طاقت فراہم کریں گے۔ صدر گوٹبایا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے  ملک کو اس مشکل دور سے نکالنے کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔   صدر گوٹبایا نے صدر نظام کو ختم کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا تھا ۔ گوٹبایا راج پکشے نے کہا تھا کہ نئی حکومت ایک ایسے وزیر اعظم کے ذریعہ چلائی جائے گی جو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر سکے۔ اس کے ایک دن بعد آج گوٹبایا نے رانل وکرم سنگھے کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔