بھٹکل میں بھی دکھا آج جزوی سور ج گرہن کا منظر: جمعہ مساجد میں ادا کی گئی سورج گرہن کی نماز
02:03PM Tue 25 Oct, 2022

بھٹکل: 25 اکتوبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رواں سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا نمونہ آج بھٹکل میں بھی آسمان پر دیکھنے کو ملا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھوں نے قید کر لیے۔ بھٹکل میں آج قریب 05:15 بجے سورج کو گرہن لگا اور قریب آدھے گھنٹے تک رہا۔ اس دوران بھٹکل کی تمام جمعہ مساجد میں صلاۃ الکسوف (سورج گرہن کی نماز) ادا کی گئی جس کے بعد ائمہ کرام نے مختصر خطبہ بھی دیا۔
[caption id="attachment_237441" align="alignnone" width="450"]
بھٹکل کے ساحل سے جزوی سورج گرہن کا نظارہ[/caption]
اس موقع پر ائمہ کرام نے سورج گرہن کو اللہ تعالیٰ کی نشانی بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈرانے اور اپنی طرف رجوع کرانے کے لیے اپنی ایسی نشانیاں دکھاتے رہتے ہیں۔ معزز علماء کرام نے اس موقع پر جہاں مشرکین کے بے بنیاد عقیدوں کی نفی کی وہیں یہ بھی کہا کہ ان نشانیوں کا مذاق اڑانے کے بجائے اس کو اللہ کی طرف سے انذار سمجھتے ہوئے اللہ کی طرف پلٹنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
