انڈین نوائط فورم اور دیگر جماعتوں کے باہمی اشتراک سے پرائمری کویڈ کیر سینٹر کی جانکاری لیے کل ہوگا آن لائن پروگرام
04:03PM Sat 8 Aug, 2020
بھٹکل: 8 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈين نوائط فورم، بھٹکل مسلم خلیج کونسل اور مجلس اصلاح و تنظیم کے باہمی اشتراک سے تجربه کار ڈاکٹرس اور نرسس پر مشتمل بہترین طبی عملے کے ساتھ بهٹکل میں پرائمری کوویڈ کیر سینٹر قائم کیا گیا ہے جسے مریضوں کے علاج و معالجہ کے سلسله ميں انڈیانا اسپتال کی مکمل رہنمائی حاصل ہے۔
اس سینٹر کے آغاز اور افتتاح کے موقع پر ان شاء الله ۹/ اگست ۲۰۲۰ بروز اتوار ٹھیک بوقت شب سوانو بجے انٹرنیشنل کمیونٹی آن لائن پروگرام کا انعقاد کیاگیاہے۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف موجوده وقت کے تقاضہ کے تحت اس سینٹر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکه اس وبائی بیماری کے تعلق سے بیداری اور آگاہی پیدا کرتے ہوئے عوام الناس سے اس سینٹر سے بھرپور استفاده کی گزارش کرنا بھی ہے۔ اس آن لائن پروگرام میں ہمارے معزز علماء اور ڈاکٹروں کے ذریعہ موجودہ حالات سے متعلق نہ صرف دینی اور طبی رہنمائی کی جائے گی بلکہ اس تعلق سے صحیح معلومات حاصل کرنے اور اپنے شكوك و شبہات کو رفع کرنے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔ لہذا اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہر خاص و عام سے بروقت اس آن لائن پروگرام میں شرکت کی گزارش ہے۔
Online Program Schedule on Zoom : Sunday, 9th August from 9:15 PM IST
Click Here Directly to Join Zoom Meeting https://us02web.zoom.us/j/ 87824920642
Zoom Meeting ID: 878 2492 0642