آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے قومی صدرنے نئی تعلیمی پالیسی کے اردو ترجمے پر کیا خوشی کا اظہار

12:08PM Mon 10 May, 2021

بینگلورو: 10 مئی،2021 (پریس ریلیز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے قومی صدر جناب شیخ عبد الرحیم صاحب نے اپنے اخباری بیان میں  نئی تعلیمی پالیسی2020کے اردو ترجمہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی اردو کے علاوہ ملک کی دیگر بڑی زبانوں میں دستیاب تھی ۔ لہذا  اسکی اہمیت اور افادیت کے پیش نظرآئیٹا نے مرکزی حکومت کے وزیر برائے تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشانک کو بذریعہ خط اس بات کا مطالبہ کیا تھاکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020کا اردو ترجمہ ملک کے اردو داں طبقہ کے استفادہ کے لئے شائع کرے۔ آئیٹا کے مطالبہ پر مرکزی حکومت کے محکمہ تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو ملک کے ایک بڑے اردو داں طبقہ کے لئے پالیسی کا اردو ترجمہ شائع کروا کر استفادہ کے لیے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مہیا کیا ہے ۔ حکومت کے اس  فی الفور اقدام پر صدر آ ئیٹا  سمیت جناب رضا مانوی صاحب نے مرکزی وزیر محترم کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاس بات کی خواہش کی کہ آئندہ دنوں میں   بھی تعلیمی ضروریات کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت سے اسی طرح کا   تعاون حاصل رہیگا ۔