سائیکل پر کیرلا سے لندن جانے کا عزم لے کر نکلنے والے فائز اشرف آج پہنچے بھٹکل: 450 دنوں بعد سائیکل پر لندن پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں فائز

03:42PM Mon 5 Sep, 2022

بھٹکل: 5 ستمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 15 اگست کو آزادی کا امرت مہوتسوا  کی مناسبت سے سائیکل پر کیرلا سے لندن  جانے کے ارادے سے نکلے فائز اشرف علی آج بھٹکل پہنچے  جہاں مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کیرلا کے کوذی کوڈ سے تعلق رکھنے والے43  سالہ فائز ویسے تو آئی ٹی انجنئیر ہیں لیکن انہوں نے اپنے پیشے کو چھوڑ کر  امن کا پیغام لیے سائیکل پر سوار لندن جانے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ  450 دنوں میں قریب 35ممالک  میں سائیکل کے ذریعے پہنچیں گےاور30,000 کلومیٹر طویل سفر طئے کرتےہوئے وہ  لند ن پہنچیں گے۔اشرف علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس سفر کے دوران 35ممالک کے 500مقامات ،150اسکول اور 25یونیورسٹیوں میں پہنچ کر معلومات حاصل کریں گے اورطلبہ کے ساتھ مذاکرے اور بحث ومباحثہ بھی کریں گے۔ آج اس موقع پر بھٹکل میں جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری ،  جناب پی بی ابراہیم، میونسپالٹی اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن اسماعیل امشاد مختصر ، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، ذیشان خطیب وغیرہ نے ان کا استقبال کیا ۔