بھٹکل مدینہ کالونی منی روڈ پر مسجد صحابہؓ کا چیف قاضی جماعت المسلمین کے ہاتھوں رکھا گیا سنگ بنیاد
03:51PM Thu 8 Apr, 2021
بھٹکل: 8 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مدینہ کالونی، کڑی مشین کے مقابل واقع منی روڈ فرسٹ کراس پر آج صبح نئی مسجد 'مسجد صحابہؓ' کے لیے چیف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر جماعت المسلمین کے جنرل سکریٹری مولانا طلحہ رکن الدین ندوی، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری جناب عُمیر رکن الدین، فیڈریشن کے سابق صدر مولانا انصار خطیب مدنی، مولانا ایس ایم عرفان ندوی سمیت علاقہ کے کئی دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔