جالی پٹن پنچایت کی جانب سے امین الدین روڈ اور عمر اسٹریٹ میں ماسک نہ پہننے والوں پر کی گئی کارروائی
02:35PM Fri 23 Apr, 2021
بھٹکل: 23 اپریل،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کی دوسری لہر کے چلتے کورونا کویڈ 19 کے معاملات میں روز بروز ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آرہی ہے اور عوام کو سوشیل ڈسٹنس اور ماسک کو پہنے رہنے پر ابھار رہی ہے۔
اسی کے تحت آج بھٹکل جالی پٹن پنچایت کے ذمہ داران نے امین الدین روڈ اور عمر اسٹریٹ وغیرہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ماسک کی جانچ کی اور نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کیا ۔ اس موقع پر پنچایت کی صدر اور چیف افسر وغیرہ عوام کو ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کے تعلق سے سمجھاتے بھی نظر آئے۔