مرحومہ رشیدہ باشہ دبئی کے القوز قبرستان میں سپرد خاک

08:11AM Sun 24 Apr, 2022

دبئی: 24 اپریل، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محسن قوم مرحوم جوکاکو شمس الدین صاحب کی دختر رشیدہ باشہ صاحبہ کا کل سنیچر کے روز دبئی میں 77 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ تقریبا 36 سال تک انجمن کے مختلف اداروں میں تدریسی خدمات انجام دے چکی مرحومہ رشیدہ باشہ پچھلے دو سال سے دبئی میں ہی اپنے فرزند کے پاس مقیم تھیں اور ادھر دیڑھ مہینے سے ان کی طبیعت ناساز چل رہی تھی جس کی وجہ سے وہ دبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح القوز میں ادا کی گئی اور قریب گیارہ بجے اسی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر 300 کے قریب بھٹکلی احباب موجود رہے۔ ادارہ بھٹکلیس مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=65_jqBX7STA[/embedyt]