انجمن پی یو کالج میں اسکولی طلبہ کے مابین ضلع سطح کے مختلف مقابلوں کا انعقاد

03:35PM Tue 29 Nov, 2022

بھٹکل : 29 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے ادارے انجمن پری یونیورسٹی کالج  میں 28 نومبر کو ضلعی سطح پر ہائی اسکول کے طلبہ کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد ’’انجمن ایکسپلورا 2022‘‘ کے نام سے کیا گیا۔ جس میں گروپ مقابلوں میں  ٹریژر ہنٹ، سائنس موڈل، رسہ کشی رکھے گئے تھے جبکہ انفرادی مقابلوں میں  فی البدیہ تقریر اور سلو سائیکل کے مقابلے موجود تھے۔ اس مقابلے کی افتتاحی تقریب صبح 09:30  کو منعقد ہوئی جس میں صدر انجمن کے ساتھ جناب امبر کوبٹے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ اسی طرح اختتامی تقریب دوپہر 03:00 بجے منعقد ہوئی جس میں صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب اور جناب تنویز کاسرکوڈ بطور مہمان خصوصی موجود رہے جبکہ اس کے علاوہ جنرل سکریٹری انجمن جناب صدیق اسماعیل صاحب، کالج سکریٹری ڈاکٹر سید سلیم صاحب ایس ایم کالج کے پرنسپال جناب یوسف کولا و دیگر حضرات ڈائس پر موجود رہے۔ مقابلے میں جیتنے والے طلبہ اور اسکولوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔   ٹریژر ہنٹ (اشاروں کے ذریعے چھپی ہوئی چیزوں کی تلاش)   اول مقام: الہلال اسکول منکی دوم مقام: نیو شمس اسکول بھٹکل سوم مقام: سرکاری ہائی اسکول تنگن گنڈی   رسہ کشی (ٹگ آف وار)   اول مقام: اسلامہ اینگلو اردو ہائی اسکول دوم مقام: انجمن بوائز ہائی اسکول سوم مقام: توحید اسکول گنگولی   سائنس موڈل   اول مقام: اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول دوم مقام: بال مندر ہائی اسکول شرالی سوم مقام: الہلال اسکول منکی   فی البدیہ تقریر مقابلہ (انفرادی مقابلہ)   اول مقام: محمد حمید خان (آنند آشرم اسکول) دوم مقام:  شبیث احمد درگا (نیو شمس اسکول) دوم مقام: محمد یاسین سید (اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول) سوم مقام: محمد ریحان : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول   سلو سائیکل (انفرادی مقابلہ)   اول مقام: افہم (نیو شمس اسکول بھٹکل) دوم مقام: حضرت بلال (سرکاری اردو ہائی اسکول) سوم مقام: محمد افضل (سرکاری اردو ہائی اسکول)