بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے نوجوانوں کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد
03:25PM Thu 30 Sep, 2021

بھٹکل : 30 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ہمیشہ سے نوجوانوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ قومی، ملی ، فلاحی اوردیگر میدانوں میں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
اسی کے تحت آج عصر بعد گرین پڑاڈائز میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب عصر بعد عمل میں آئی۔
اس موقع پر مختلف اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران نے اپنے اپنے اسپورٹس سینٹروں کی کارکردگی بیان کی ۔
اس تقریب میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحمید اطہر ندوی نے نوجوانوں کو امت دعوت ہونے کی وجہ سے لاگو ہونے والی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پیسوں کو خرچ کرنے میں معتدل رویہ اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ صرف کھیل میں پیسہ خرچ کرنے کے بجائے دیگر شعبوں میں بھی پیسہ خرچ کیا جائے اور ان کو بھی فعال رکھا جائے ۔ انہوں نے محلہ میں خدمات انجام دینے کی بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم صرف دعوتی خدمات ہی انجام نہیں دیتے تھے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم معاشرتی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
افتتاحی تقریب کا آغاز مولوی فواز منصوری کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد اسماعیل چیڈو باپا نے نعت پاک پیش کی، جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین نے شکریہ کلمات ادا کیے جبکہ مولوی نبیل انجم نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔


