کل یکم جنوری کو منعقد ہورہا ہے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس
02:30PM Thu 31 Dec, 2020
بھٹکل: 31 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کا سالانہ اجلاس کل یکم جنوری،2021 بروز جمعہ بعد نماز عشاء خلیفہ جامع مسجد میں 08:30 بجے منعقد ہوگا ۔ اس کی اطلاع جماعت کے سکریٹری کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس اجلاس میں جماعت کی سالانہ کارگذاری پیش کی جائے گی اور عوام کو سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ علماء کرام کے بیانات بھی ہونگے ۔
لہٰذا جمیع عوام سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔