ہوشیار! فون کو سر کے نیچے رکھ کر سونے والوں کیلئے بری خبر، سنگین بیماریوں کا منڈلا رہا خطرہ
12:46PM Sat 3 Apr, 2021
موبائل فون آج کل لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے ۔ رات کو سوتے وقت بھی بہت سے لوگ موبائل فون کو اپنے سر کے نیچے رکھ کر سوتے ہیں ۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آپ کو فورا ہی ہوسیار ہوجائیں ۔ ایسا کرنے کے دوران آپ کو سنبھل جانا چاہئے ۔ کیونکہ آپ کا اسمارٹ فون آپ کو سنگین بیماریوں میں مبتلا کررہا ہے ۔
برطانیہ کی ایکیوزٹر یونیورسٹی کی ایک ریسرچ میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اسمارٹ فون سے نکلنے والی ریڈئیشن سے کینسر اور نامردی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ بین الاقوامی کینسر ریسرچ ایجنسی نے اسمارٹ فون سے نکلنے والی الیکٹرو میگریٹک ریڈئیشن کو کینسر کے عناصر کے زمرہ میں رکھا ہے ۔
آئی سی آر اے نے وارننگ دی ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال کان اور دماغ میں ٹیومر پنپنے کی وجہ بنتا ہے ۔ آگے چل کر کینسر کی شکل اختیار کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ سال 2014 میں شائع ایک ریسرچ کے مطابق اسمارٹ فون سے نکلنے والی الیکٹرو میگریٹک ریڈئیشن کا نامردی سے راست تعلق ہے ۔
ریسرچرس نے خبردار کیا ہے کہ پینٹ کی جیب میں اسمارٹ فون رکھنے سے اسپرم کی پیداوار کم ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ فون کو تکیہ کے نیچے رکھ کر سوتے ہیں تو فورا اس عادت کو چھوڑ دیں ۔ ایسا کرنے سے آپ کا اسمارٹ فون پھٹ سکتا ہے ۔
وہیں سال 2017 میں اسرائیل کی ہائیفا یونیورسٹی کی ریسرچ میں کہا گیا تھا کہ سونے سے آدھے گھنٹہ پہلے اسکرین کا استعمال بند کردینا چاہئے ۔ تحقیق کرنے والوں نے کہا کہ اسمارٹ فون ، کمپیوٹر اور ٹی وی اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشی سلیپ ہارمون کے پیدا ہونے میں روکاوٹ پیدا کرتی ہے ۔ اس سے لوگوں کو سونے میں پریشانی آنے لگتی ہے ۔