کانگریس نے لکھنؤ سے صدف جعفر اور اناؤ سے ریپ متاثرہ کی والدہ کو بنایا امیدوار، پرینکا گاندھی نے جاری کی پہلی فہرست

03:38PM Thu 13 Jan, 2022

کانگریس کی پہلی فہرست میں جن خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں ریپ کی متاثرہ اناؤ کی لڑکی کی والدہ آشا سنگھ کا نام بھی شامل ہے، انہیں اناؤ سے ہی امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن صدر جعفر کو لکھنؤ سینٹرل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ صدر جعفر کو سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کانگریس کی پہلی فہرست میں شامل 50 خواتین کے نام

کانگریس نے جن خواتین کو امیدوار بنایا ہے وہ ہیں: نگینہ سے ہینریٹا راجیو سنگھ، نہٹور سے میناکشی سنگھ، سنبھل سے ندا احمد، ہستناپور سے ارچنا گوتم، کٹھور ببیتا گوجر، گڑھ مکتیشور سے آبھا چودھری، نوئیڈا سے پنکھوڑی پاٹھک، اعتماد پور سے شیوانی سنگھ بگھیل، باہ سے منوج دیکشت، ٹونڈلا سے یوگیش دیواکر، شکوہ آباد سے ششی شرما، سرسا گنج سے پرتیما پال، ایٹا سے گونجن مشرا، مین پوری سے ونیتا شاکیہ، کرہل سے گیانوتی دیوی، بسولی سے پرگیہ یشودا، بدایوں سے رجنی سنگھ، بہیڑی سے سنتوش بھارتی، بریلی کینٹ سے سپریا ایرن، جلال آباد سے گرمیت کور، پوایا سے انوج کماری، شاہجہانپور سے پونم پانڈے، محمدی رتو سنگھ، سیتا پور سے ثمینہ شفیق، بانگر مؤ سے آر کے باجپئی، موہن سے مدھو راوت، اناؤ سے آشا سنگھ، لکھنؤ سینٹرل سے صدف جعفر، موہن لال گنج سے ممتا چودھری، قاضی پور سے نکلیش سروج، فرخ آباد سے لوئس خورشید، اوریا سے سریتا دوہرے، بلہور سے اوشا رانی کوری، کالپی سے اوما کانتی، اوریی سے اورملا سونکر کھابری، مانک پور سے رنجنا بھارتی لال پانڈے، رام پور خاص سے ارادھنا مشرا مونا، بابا گنج سے بینا رانی، پھاپھامؤ سے درگیش پانڈے، الہ آباد ساؤتھ سے الپنا نشاد، بارہ سے منجو سنت، دریا آباد سے چترا ورما، حیدر گڑھ سے نرملا چودھری، گونڈا سے رما کشیپ، ڈومریا گنج سے کانتی پانڈے، ہریا سے لبونی سنگھ، کھجنی سے رجنی دیوی، رام پور کارخانہ سے شہلا الہاری، سامری سے رانا خاتون اور میھنگر سے نرملا بھارتی۔