لکھیم پور کھیری تشدد: اہم ملزم آشیش مشرا نے کیا سرینڈر، سپریم کورٹ نے منسوخ کی تھی ضمانت

04:32PM Sun 24 Apr, 2022

لکھیم پور کھیری: تکونیا تشدد معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت کا حکم منسوخ ہونے کے بعد وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے اور اہم ملزم آشیش مشرا نے اتوار کو چھٹی کے دن ہی سرینڈر کردیا۔ آشیش مشرا نے سی جے ایم کی کورٹ میں پہنچ کر سرینڈر کردیا۔ سرینڈر کرنے کے بعد لکھیم پور کے صدر کوتوالی کی گاڑی میں بیٹھا کر خاموش طریقے سے آشیش مشرا کو جیل لایا گیا۔ جہاں پیچھے کے گیٹ سے جیل میں انٹری ہوئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت کا حکم منسوخ ہونے کے بعد اہم ملزم آشیش مشرا مونو کو ایک ہفتے کی مہلت ملی تھی، جو 25 اپریل پیر کو ختم ہو رہا ہے۔ دوسری جانب، ضمانت پر چھوٹے تکونیا تشدد کے اہم ملزم آشیش کی طرف سے ضلع کورٹ میں ڈسچارج اپلیکیشن دی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مقدمہ چلنے کے لائق کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
ہائی کورٹ سے ایسے مل گئی تھی ضمانت
اس ہائی پروفائل کیس میں ہائی کورٹ نے ضمانت کا فیصلہ کیسے سنا دیا، یہ کسی کے گلے نہیں اتر رہا تھا۔ وکیل کی دلیل کے بعد ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا تھا وہ یہ تھا، ’اگر ہم استغاثہ کے دلائل پر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ جائے وقوعہ پر ہزاروں مظاہرین موجود تھے۔