بھٹکل موسی نگر کی خستہ حال سڑک کے تعمیری کام ہوا آغاز: کانکریٹ سے بچھائی جارہی ہے نئی سڑک
01:22PM Tue 29 Nov, 2022

بھٹکل : 29 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والے موسی نگر کے عوام اور مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے ہوا احتجاج آخر کا ررنگ لایا ہے اور تقریبا ایک سال بعد موسی نگر کی خستہ حال سڑک کا کام شروع ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ ایک سال قبل یہاں ہوئے یوجی ڈی کام کے بعد سے سڑک کی حالت بالکل ہی خستہ تھی اور بارش کے دنوں میں کئی بار یہاں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے گرنے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد سے ہی یہاں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا، سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا، کوسٹل کنگ ویلفئیر ایسوسی ایشن اور یہاں کے عوام مل کر انتظامیہ پر مسلسل دباؤ بنا رہے تھے اور یہاں ایک اچھی اور نئی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بہر حال آج صبح دعا کے ساتھ اس نئی سڑک کے کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ امید ہے کہ یہ سڑک عوام کی امیدوں پر پوری اترے گی اور دیر تک عوام کا ساتھ دے گی۔

