لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے ملک کے نئے فوجی سربراہ، مرکز نے تقرری کو دی منظوری

04:47PM Mon 18 Apr, 2022

نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو ہندوستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ جنرل منوج مکند نرونے کی جگہ لیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو دسمبر 1982 میں بامبے سیپرس میں کمیشن ملا تھا۔ اپنے خاص کیریئر میں انہوں نے سبھی طرح کے علاقوں میں روایتی اور ساتھ ہی دہشت گرد مخالف مہم میں کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف سے متعلق فرائض کو نبھایا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے جموں وکشمیر میں آپریشن کے دوران لائف آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک انجینئر ریجمنٹ کی کمان سنبھالی، مغربی سیکٹر میں ایک انجینئر بریگیڈ، ایل او سی کے ساتھ ایک پیدل فوج بریگیڈ اور مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقے میں ایک پہاڑی ڈویژن اور مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔
جنرل منوج پانڈے اقوام متحدہ کے کئی مشن میں بھی تعاون دے چکے ہیں۔ وہ جون 2020 سے مئی 2021 تک انڈومان اینڈ نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف بھی رہے۔