’کرناٹک کی ترقی ملک اور حکومت کرناٹک کی اولین ترجیح‘ پی ایم مودی
02:52PM Sun 26 Feb, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرناٹک کی ترقی حکمران بی جے پی کی اولین ترجیح رہی ہے جبکہ ریاست میں سابقہ نظام چلانے والے اس کا پیسہ باہر منتقل کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے روایات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی ساتھ لے کر ہندوستان کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ ایک وقت تھا جب کرناٹک میں حکومت بنانے کے بعد لوگ اس کا پیسہ باہر لے جاتے تھے۔ آج ملک کا پیسہ اور وسائل ایمانداری کے ساتھ کرناٹک کی ترقی کی طرف ہیں۔
پی ایم مودی نے باریسو کنڑ ڈم دیماوا (Barisu Kannada Dim Dimava) ثقافتی میلے کا افتتاح کرنے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کرناٹک کی ترقی ملک اور حکومت کرناٹک کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کو 2009 سے 2014 کے درمیان سالانہ 11,000 کروڑ روپے ملتے تھے جب کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اقتدار میں تھی، جب کہ ان کی حکومت میں یہ بڑھ کر 30,000 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب کہ ریاست کو 2014 سے پہلے کے پانچ سال میں ریلوے پراجیکٹس کے لیے صرف 4,000 کروڑ روپے ملے تھے، جب مودی نے اقتدار سنبھالا تھا، صرف تازہ ترین بجٹ میں یہ رقم 7,000 کروڑ روپے ہے۔