ٹیکہ سبھی کے لیے مفت ہے تو پرائیویٹ اسپتال پیسے کیوں لیں گے... راہل گاندھی
03:46PM Mon 7 Jun, 2021
پی ایم مودی کے ذریعہ ملک سے خطاب کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی ٹیکہ کاری کو لے کر ایک دلچسپ سوال سامنے رکھا ہے۔ دراصل پی ایم مودی نے آج اپنے خطاب میں کورونا ٹیکہ سبھی کو مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال اس کے لیے چارج کر سکیں گے۔ اسی تعلق سے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں سوال کیا ہے کہ ’’اگر ویکسین سبھی کے لیے مفت ہے، پھر پرائیویٹ اسپتال اس کے لیے کیوں چارج کریں گے؟‘‘
One simple question-
If vaccines are free for all, why should private hospitals charge for them? #FreeVaccineForAll — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 7, 2021