کورونا کی دوسری لہر کے چلتے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے جا ری کی نئی ہدایات: احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر لگے گا سخت جرمانہ
03:59PM Tue 30 Mar, 2021
بھٹکل : 30 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کو رونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد نئے معاملات میں ہر روز اضافہ دیکھنے مل رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروانے کے لیے کوشاں ہے۔
اسی کے تحت بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پیر کے روز ایک اخباری کا نفرنس منعقد کی گئی تھی۔ اس میں بھٹکل کی نومنتخب اسسٹنٹ کمشنرممتا دیوی نے کو رونا کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایات بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سے عوام کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوگا بصورت دیگر ان پر سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی جانچ کے لیے محکمہ پو لیس ، بلدیہ ، پٹن پنچایت، اورگرام پنچایت کے اہلکاروںپر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو ان سب پر نظر رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سماجی اور مذہبی تقریبات میں کھلے مقام یا میدان میں شرکاءکی تعداد500 سے زائد نہ ہونے کی پابندی عائد کی جارہی ہے جب کہ یہی تقریبات بند ہال میں ہونے کی صورت میں صرف 200 افراد کو شریک ہونے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ سالگرہ کی تقریب اور دیگر تقریبات میں کھلے مقام پر 100 اور بند مقام پر 50 افراد کو شریک ہو نے کی اجازت ہو گی، اسی طرح تدفین اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے50 افراد شریک ہوسکیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے کہا کہ تعلقہ میں کو رونا کی روک تھام کے لئےآئندہ دنوں میں روزانہ200 سے250 افراد کے گلے کے تھوک کے نمونے اکٹھے کئے جائیں گے اور اگر کوئی کورونا پوزیٹیو پایا جاتا ہے تواس کے بیس پرائمری اور سکینڈری تعلقات کے سویب لیے جائیں گے۔جبکہ باہر سے آنے والوں کی نگرانی کے لیے مر ڈیشور ، مٹھلی ، مر ڈیشور ریلوے اسٹیشن میں چیک پو سٹ لگایا جارہا ہے۔اسی طرح بیلورو، مر ڈیشور، کونار، بھٹکل میں ٹیکہ کا ری کے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں اور بس اڈوں پر بھی مسافروں کی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر والے افراد کو کو رونا کا ٹیکہ لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے سماجی ذمہ داروں ، عوامی نمائندوں اور لیڈران سے تعاون کر نے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا اور تحصلدار روی چندرا اور دیگر افسران اور سماجی کارکن موجود تھے۔