بھٹکل ساگر روڈ پر کار اور بائک کی ٹکر میں نوجوان جاں بحق
03:56PM Mon 8 May, 2023

بھٹکل: 8 مئی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ساگر روڈ پر آج شام کے وقت بائک اور کار کی ٹکرمیں بائک چلارہا نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے جس کی شناخت حسام الدین ابن فضل الدین شریف (30 )کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق حسام الدین آج عصر بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بائک پر سوار ساگر روڈ پر تفریح کے لیے گیا ہوا تھا کہ واپسی پر اس کی بائک ایک کار سے ٹکرا گئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پلٹا کھاگئی جبکہ بائک کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں بائک پر سوار حسام الدین اور بائک کے پیچھے بیٹھا محمد قطب شدید زخمی ہوگئے۔
[caption id="attachment_248681" align="alignnone" width="413"]
مرحوم حسام الدین[/caption]
حادثے کے بعد دونوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد مزید علاج کے لیے محمد قطب کو کنداپور اسپتال لے جایا گیا اور حسام الدین کو اڈپی اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن حسام الدین اسپتال پہنچتے پہنچتے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ۔
حسام الدین کی میت اڈپی کے اسپتال میں ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد دیر رات تک بھٹکل عثمانیہ کالونی میں واقع ان کے گھر پہنچنے کے امید ہے۔
اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
