بھٹکلی نوجوانوں کی بہادری کو عمان کے مشہور روزنامہ ٹائمس آف عمان نے بھی کیا سلام: ٹی وی پر نشر کی گئی خصوصی ملاقات
12:41PM Mon 31 Aug, 2020
بھٹکل: 31 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عمان میں گزشتہ جمعہ کو بحر عرب میں ڈوبتے عمانیوں کو بچانے کے بعد سے بھٹکلی نوجوانوں کی ہر طرف سے پذیرائی ہورہی ہے۔
بھٹکل کے شاہد رکن الدین، مدثر کولا اور محی الدین انس 28 اگست کی رات کو عمان کے بحر عرب میں بچاؤ بچاؤ کی آوازیں سن کر مدد کے لیے دوڑے تھے اور دو عمانیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا جس کے بعد پولس کی مدد سے ایک اور عمانی شخص کو بچانے میں کامیاب ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق ان کی کشتی سمندر میں الٹ گئی تھی جس کے بعد یہ نوجوان تیرتے ہوئے ساحل کی طرف آنے کی کوشش میں تھے۔
اس واقعہ کے بعد سے ان بھٹکلی نوجوانوں کو عمان میں موجود بھٹکلی اور عمانی افراد کی طرف سے خوب واہ واہی مل رہی ہے اور نوجوانوں کی جان بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔
ان سب کے بعد اب عمان کے مشہور روزنامہ ٹائمس آف عمان نے ان تینوں کا خصوصی انٹریو کرتے ہوئے مڈ ڈے ٹائمس میں اس کو نشر کیا ہے۔ قریب 22 منٹ کی اس خصوصی ملاقات میں ادارہ کی طرف سے ان کی بہادری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ساتھ ہی ان سے واقعہ کے متعلق جانکاری لی گئی ہے۔