لاک ڈاؤن کے دوران حفظ کرنے والوں کے اعزاز میں جمعیت الحفاظ بھٹکل کے جانب سے تہنیتی اجلاس کا انعقاد
04:09PM Sat 26 Sep, 2020
بھٹکل: 26 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل کے مختلف مقامات پر حفظ کرنے والے 20 /خوش نصیب حفاظ کے اعزاز میں آج بعد نماز عصر نور جمعہ مسجد میں تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ان تمام حفاظ کرام کی تہنیت کی گئی۔
اس موقع پر چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے جمعیت کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد دی اور حفظ کلام پاک کی عظمت کو بیان کیا۔
صدر جمعیت الحفاظ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے اس موقع پر تمام
حفاظ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قرآن بہت آسانی کے ساتھ یاد ہوجاتا ہے لیکن اصل اس نعمت کی قدر دانی یہ ہے کہ اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور اس کا اعادہ کرتے رہا جائے۔
تلاوت کلام پاک کے ساتھ اس نشست کے آغاز کے بعد جنرل سکریٹری مولانا رحمت اللہ ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے جبکہ مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی۔ شکریہ کلمات پیش کرتے ہوئے مولانا وصی اللہ ڈی ایف نے کہا کہ جمعیت کی طرف سے اس طرح کا اجلاس بڑے عرصہ بعد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کلام پاک کے اس بابرکت اجلاس میں ہمیں تمام لوگوں کو مدعو کرنے کی خواہش تھی لیکن حالات مناسب نہ ہونے کے سبب مخصوص افراد کو ہی دعوت دی گئی۔ مولانا نے اس موقع پر جمعیت نور اور نور اسپورٹس سینٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس اجلاس میں جمعیت کی جانب سے تمام حفاظ کو میمنٹو پیش کیا گیا جبکہ نور اسپورٹس کی طرف سے بھی حفاظ کرام کو خصوصی انعام دیا گیا۔