وزیر اعظم مودی نے منگلورو میں کئی اسکیموں کا کیا آغاز، میک ان انڈیا کی توسیع کو بتایا ضروری

03:23PM Fri 2 Sep, 2022

منگلورو: 2 ستمبر،2022 (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی آج  کوچی سے منگلورو  پہنچے۔  انہوں نے یہاں تقریباً 3800 کروڑ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے عوامی جلسے کو بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’توسیع شدہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر اور ‘میک اِن انڈیا‘ کی توسیع کرنا بہت ضروری ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ملک میں پورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ کو ترقی کا ایک اہم ’منتر‘ بنایا گیا ہے۔ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ صرف 8 سالوں میں ہندوستان کے پورٹس کی کیپیسٹی تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ گزشتہ 8 سالوں میں پورے ملک میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو جس طرح ملک نے ترجیحات بنائی ہے۔ اس کا بہت زیادہ فائدہ نیٹ ورک کو ملا ہے۔ کرناٹک ریاست ساگرمالا اسکیم سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کرناٹک ساگرمالا اسکیم کے سب سے بڑے مستفیض میں سے ایک ہیں۔ قومی شاہراہ علاقے میں گزشتہ 8 سالوں میں کروڑ روپئے کے منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی اسکیمیں پائپ لائن میں ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’آزادی کے اس امرت کال میں بھارت گرین گروت اور گرین جابس کے عزائم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ریفائنریوں میں جوڑی گئی نئی سہولیات ہماری ترجیحات کو دکھاتی ہیں۔   ساگرمالا اسکیم کا سب سے زیادہ کرناٹک کو ملا فائدہ   وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرناٹک ساگرمالا اسکیم کے سب سے بڑے مستفیض میں سے ایک ہے۔ قومی شاہراہ کے علاقے میں گزشتہ 8 سالوں میں 70,000 کروڑ روپئے کے منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔   کرناٹک میں 8 لاکھ سے زیادہ پکے مکانات کو ملی منظوری وزیر اعظم مودی نے کہا، ’کرناٹک میں بھی غریبوں کے لئے 8 لاکھ سے زیادہ پکے گھروں کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ متوسط طبقے کے ہزاروں خانداندوں کو بھی اپنا گھر بنانے کے لئے کروڑوں روپئے کی مدد دی گئی ہے۔ ’جل جیون مشن‘ کے تحت صرف تین سالوں میں ہی ملک میں 6 کروڑ سے زیادہ گھروں میں پائپ سے پانی کی سہولیات پہنچائی گئی ہے۔ کرناٹک کے بھی 30 لاکھ سے زیادہ دیہی خاندانوں تک پہلی بار پائپ سے پانی پہنچا ہے۔