بھٹکل میں کل نئی مچھلی مارکیٹ کا ہوگا افتتاح: پرانی مچھلی مارکیٹ کو بھی رکھا جائے گا بحال۔ اسسٹنٹ کمشنر کا بیان

04:51PM Wed 31 Mar, 2021

بھٹکل: 31 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل اسپتال روڈ پر واقع نئی ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ میں کل یکم اپریل سے مچھلیوں کی فروخت شروع ہوگی جبکہ موجودہ پرانی مچھلی مارکیٹ میں بھی مچھلیوں کی فروخت بحال رہے گی اور وہاں مچھلی بیوپاریوں کو مچھلی بیوپار کرنے کا موقع اورسہولیات  فراہم کی  جائیں گی۔ یہ فیصلہ آج  بھٹکل منی ودھان سودھا میں واقع اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں منعقد  اہم نشست میں لیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا، سی پی آئی دیواکر، میونسپال صدر اور نائب صدر کے ساتھ ساتھ مچھلیاں  فروخت کرنے والی خواتین اور قریب کے بیوپاری لوگ موجود تھے۔ [caption id="attachment_182191" align="alignnone" width="1200"] علامتی تصویر[/caption] اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے محتاط رہنا  ضروری ہے اس لیے جو بھی فیصلہ لیا گیا ہے وہ بہت سوچ سمجھ کر لیا گیا ہے ۔ اس نشست میں سبھی کی متفقہ رائے کے مطابق پرانی مچھلی مارکیٹ کی حالت کو ویسے ہی برقرار رکھتےہوئے نئی مچھلی مارکیٹ کی شروعات کی جائےگی۔ اے سی نے نامدھاری سماج کے صدر کرشنا نائک  سے اپیل کی کہ وہ  نئی مچھلی مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کو لےکر مزید کیا سہولیات  چاہتے ہیں اس کی ایک  فہرست تیارکرکے سونپیں۔ اس دوران میونسپال صدر اور بیوپاریوں کے درمیان ذرا تو تو میں ہوگئی تھی لیکن ڈی ایس پی نے مداخلت کرکے معاملہ کو ٹھنڈا کردیا۔