ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کا اترکینرا دورہ ہوا منسوخ

05:49AM Wed 13 Jul, 2022

بھٹکل: 13 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی  کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے دوروزہ  دورے پر تھے اور اسی کے چلتے کل انہوں نے دکشن کینرا اڈپی وغیرہ  کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا ۔ منصوبے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی آج 12:00 بجے بھٹکل پہنچنے والے تھے اور یہاں سے اترکینرا کا دورہ شروع کرنے والے تھے لیکن ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ منسوخ ہوگیا ہے تاہم اس کی وجوہات کے بابت اب تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ضلع انچارج وزیر کوٹا شری نواس نے کہا ہے کہ سی ایم کو اچانک بینگلور پہنچنا تھا جس کی وجہ سے ان کا یہ دورہ منسوخ کرایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اگلے دس دنوں میں اترکینرا کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں گے۔