وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے بینگلورو سے مہاراشٹرا کے لیے رو۔رو ٹرین کو دکھائی ہری جھنڈی

02:21PM Sun 30 Aug, 2020

بینگلورو: 30 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے بینگلور سے مہاراشٹرا کے شولاپور تک جانے والی رول آن۔ رول آف (رو رو) ٹرین کو آج ویڈیو کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔اس ٹرین میں ٹرک کو لاد کر مہاراشٹرا بھیجا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ریل گاڑی سترہ گھنٹے میں 682 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے مہاراشٹرا پہنچے گی جس کے ذریعے مال بردار ٹرکون کو کم خرچ میں اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ریلوے وزیر سریش انگاڈی، روینیو وزیر آر اشوک، آبی وزیر رمیش جھاریکولی اور شنکر گوڈا پاٹل موجود تھے۔