مینگلور ترونتاپورم ریل گاڑی کے مال بردار بوگی میں لگی آگ۔ بائک بنی آگ کی وجہ: گوڈس کے نگران کو کیا گیا معطل
01:53PM Sun 17 Jan, 2021
مینگلورو: 17 جنوری، 2021 (ذرائع) منگلورو سے ترونتا پورم جانے والی ریل گاڑی کی ایک بوگی میں آج صبح قریب پاؤنے آٹھ بجے اچانک آگ لگ گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق جب ٹرین ورکلا نامی مقام پر پہنچی تو مسافروں نے دیکھا کہ گوڈس ڈبہ سے دھواں اٹھ رہا ہے جسے دیکھ کر فوری طور پر مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین روک لی۔ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ ٹرین پر سوار جملہ مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آگ گوڈس ڈبہ میں رکھی دو بائک کی وجہ سے لگی ہے۔ اس بات کا امکان جتایا جارہا ہے کہ بائک میں پیٹرول ہونے کے سبب اس کوچ میں آگ پکڑ گئی ہوگی۔ حلانکہ ریلوے اصول کے مطابق بائک وغیرہ لوڈ کیے جانے کے وقت ان کی ٹنکی پیٹرول سے بالکل خالی ہونی چاہئے۔ تاہم اس حادثہ کی بنا پر گوڈس کے سربراہ کو معطل کیا گیا ہے۔