ہندوستان نے مذہبی آزادی کے معاملہ پر امریکہ رپورٹ کو کیا خارج، کہی یہ بڑی بات

03:54PM Sat 2 Jul, 2022

نئی دہلی : ہندوستان میں مذہبی آزادی کو لے کر امریکی رپورٹ پر مرکزی سرکار نے سخت اعتراض کیا ہے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے وابستہ کمیشن کی اس رپورٹ کو جانبدارانہ اور غلط قرار دیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ دیکھی ہے ، اس کو دیکھ کر پتہ چلا کہ رپورٹ کو تیار کرنے والے لوگوں میں ہندوستان کو لے کر کافی کم سمجھ ہے ۔ باگچی نے کہا کہ اس امریکی کمیشن کے اراکین میں ہندوستان کے آئینی ڈھانچے، تکثیریت اور جمہوری اقدار کولے کر کافی کم سمجھ ہے ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف ایک ایجنڈے کے تحت اپنی رپورٹ میں حقائق کو غلط طریقہ سے پیش کررہا ہے ۔ اس طرح کی رپورٹ کسی تنظیم کی معتبریت اور غیر جانبداری پر سوال کھڑے کرنے لگتی ہے ۔