لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم نے کی مساجد کے ذمہ داران سے یہ گزارش

02:08PM Thu 12 May, 2022

بھٹکل : 12 مئی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) حالیہ دنوں میں لاؤڈ اسپیکر پر تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور پندرہ دنوں کے اندر اس پر عمل در آمد کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس دوران بھٹکل کے مؤقر ادارے مجلس اصلاح و تنظیم نے  اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مساجد کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی طرح کے خوف اور گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور کسی بھی طرح کی صورت حال پیش آنے پر تنظیم کے ذمہ داران سے رجوع کریں۔ تنظیم  کے جنر ل سکریٹری کی طرف سے جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم  اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہے اور اس تعلق سے مجلس اصلاح و تنظیم سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے حسب ضرورت مساجد کے ذمہ داران کی رہنمائی بھی  کرے گی۔