بڑی خبر: بے قابو ٹرک نے فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کچلا، مرنے والوں کی تعداد 15 ہوئی

01:42PM Tue 19 Jan, 2021

سورت:  گجرات (Gujarat) کے سورت میں پلوڈ  (Palod) گاؤں کے قریب کم مانڈوی روڈ پر ایک حادثے میں کم از کم 18 افراد کو کچل ڈالا۔ پیر کی دیر رات  ایک بے کم مانڈوی روڈ کے پاس ایک بے قابو ٹرک نے 15 لوگوں کی جان لے لی۔ تقریبا رات 12 بجے یہ ٹرک گنے سے بھرے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جو مانڈوی کی طرف جارہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور توازن کھو بیٹھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ نیوز 18 گجراتی کے مطابق حادثے میں ایک بچی سمیت بارہ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ مزدور شدید طار پر زخی ہو گئے۔ موقع پر پہنچی سکیورٹی ٹیموں نے زخموں کو سورت سمیائر اسپتال میں بھیج دیا ہے۔ جہاں علاج کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کلینر بھی شدید زخمی ہوگئے  اور انہیں علاج کے لئے سورت بھیجا گیا۔ ۔ بتایا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تمام مرنے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کے لئے کوسمبا بھیج دیا۔