مانسون کے دستک میں آخر کیوں ہورہی تاخیر ؟ محکمہ موسمیات نے بتائی وجہ
03:48PM Mon 5 Jun, 2023
نئی دہلی : جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر کم دباؤ کا علاقہ بننے اور اگلے دو دنوں کے دوران اس میں تیزی آنے کی وجہ سے سمندری ہوائیں کیرالہ کے ساحل کی طرف مانسون کی آمد کو شدید متاثر کرنے کرسکتی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں مانسون کی آمد کی ممکنہ تاریخ نہیں بتائی ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ جنوبی بحیرہ عرب کے اوپر مغربی ہوائیں اوسط سمندر کی سطح سے 2.1 کلومیٹر اوپر چل رہی ہیں۔ حالانکہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک طوفانی گردش کی وجہ سے بادل چھانے کے حالات پیدا ہوئے ہیں اور وہ اسی علاقے میں مرکوز ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ کے ساحل کے پاس بادلوں میں کچھ کمی آئی ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ "اس کے علاوہ اس طوفانی گردش کے اثر سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسی علاقے میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔" اس کے شمال کی طرف بڑھنے کے اور بعد اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جنوب مشرق اور ملحقہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کے طور پر مضبوط ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس نظام کے بننے ، اس کے مضبوط ہونے اور شمال کی طرف اس کے بڑھنے سے کیرالہ کے ساحل کی طرف جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون عام طور پر تقریباً سات دنوں کے اسٹینڈرڈ ڈیویئیشن کے ساتھ یکم جون کو کیرالہ میں داخل ہوتا ہے۔
مئی کے وسط میں آئی ایم ڈی نے کہا تھا کہ مانسون 4 جون تک کیرالہ تک پہنچ سکتا ہے۔ جنوب مشرقی مانسون پچھلے سال 29 مئی، 2021 میں 3 جون، 2020 میں ایک جون، 2019 میں 8 جون اور 2018 میں 29 مئی کو پہنچا تھا۔